کالعدم تحریک طالبان نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن کمیشن کے جج، طاہر القادری سمیت شیعہ رہنماوٴں پر خودکش حملے کی دھمکی دے دی

بدھ 2 جولائی 2014 06:32

اسلام آباد(رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء)کالعدم تحریک طالبان نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن کمیشن کے جج، طاہر القادری سمیت شیعہ رہنماوٴں پر خودکش حملے کی دھمکی دے دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک وفاقی خفیہ ادارے نے وزیر داخلہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن کمیشن کے جج ، اور منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری اور شیعہ رہنماوٴں پر خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے ، خفیہ ادارے نے ایک فون کال ریکارڈ کی ہے ، جس میں سانحہ ماڈل ٹاوٴن کمیشن کے جج کو خود کش حملے کی دھمکی دی گئی ہے ، فون کال کے بعد سیکورٹی اداروں نے کمیشن کے سربراہ اور طاہر القادری کی سیکورٹی سخت کر دی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھمکی مہمند ایجنسی کے طالبان کی جانب سے دی گئی ہے ، دھمکی میں طالبان رہنما نے خودکش حملہ آور بھجوانے کی دھمکی دی ہے۔