پاکستان نے ہلمند کی لڑائی میں پاکستانی اہلکاروں کے ملوث ہونے کے افغا ن الزامات کو مسترد کردیا،افغان حکام کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے،پاکستان خطے میں امن کیلئے کوشاں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 2 جولائی 2014 06:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء) پاکستان نے افغان صوبے ہلمند کی لڑائی میں پاکستانی اہلکاروں کے ملوث ہونے کے افغانستان کے الزامات کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہلمند کی لڑائی میں پاکستانی اہلکاروں کے ملوث ہونے کا الزام بے بنیاد ہے بے بنیاد الزامات مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں پراثر ادناز ہوتے ہیں افغان حکام کی جانب سے ایسے الزامات افسوسناک ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افعان حکام کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے پاکستان خطے میں امن کیلئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :