کئی ریٹائرڈ ججز کے جسٹس افتخار چوہدری کے تھنک ٹینک میں شمولیت کے لئے رابطے ،ججز میں خلیل الرحمن رمدے، شاکر اللہ جان سمیت39 ریٹائرڈ ججز شامل

پیر 30 جون 2014 08:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)کئی ریٹائرڈ ججز نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی تھنک ٹینک میں شمولیت کے لئے رابطے کر لئے۔ان ججز میں جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے،جسٹس(ر) شاکر اللہ جان سمیت39 ریٹائرڈججز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے تھنک ٹینک میں سیاسی افراد کے رابطہ کے بعد اب ریٹائرڈ ججز نے شمولیت کے لئے رابطے کئے ہیں ان کی شمولیت کے حوالے حتمی فیصلے عید کے بعد کیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ججوں کا تعلق پنجاب اور بلوچستان سے ہے ۔سندھ اور کے پی کے سے بھی بعض ریٹائر ججز نے رابطے کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :