پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس میں شامل ہونے والی جماعتیں اور قائدین

پیر 30 جون 2014 08:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چودھری شجاعت حسین ،چودھری پرویز الہی،عادل شیخ،کامل علی آغا،پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی ،میاں محمو د الرشید ،اعجاز چوہدری ، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر خالد محمود صدیقی،عبد الرشید گوڈیل ،بیرسٹر محمد علی سیف، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا سید جواد الحسن ، سردار محمد ،وزیر القادری مفتی حسیب قادری ،جماعت اسلامی کے حافظ سلمان بٹ اور نذیر احمد جنجوعہ مجلس وحدت مسلمین کے راجہ ناصر عباس ،،عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد ، نظام مصطفی پارٹی کے سید حامد سعید کاظمی ،جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ابتسام الہی ظہیر،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سید احسان اللہ شاہ،فاٹا سے اجمل وزیر خان،عوامی اتحاد مظفرگڑھ میاں صدام،ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی،تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے پیر محمد راشد نقشبندی ، ٹی ایس ایچ پاکستان کے سردار رمیش سنگھ، پاکستان کرسچن پارٹی کے مارٹن جاوید مائیکل، مسیحی رہنماء جے سالک، آل پاکستان مسلم لیگ کے احمد رضا قصوری، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے علامہ مرزا یوسف حسین، تحریک استحکام پاکستان کے سید علی رضا، پاکستان شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے سید نو بہار شاہ ، سوشل جسٹس پارٹی سید اختر شاہ ایڈووکیٹ، مسلم لیگ حقیقی کے نوید خان، سرائیکستان اتحاد کے خواجہ غلام فرید کوریجہ، تحریک صوبہ ہزارہ کے بابا حیدر زمان ، پاکستان متحدہ کسان محاذ کے راؤ طارق اشفاق، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سید غلام شاہ، انٹر فیتھ ڈائیلاگ کی شبنم اسلم، مجلس چشتیہ پاکستان کے معین الحق علوی، سرائیکی ڈیموکریٹک پارٹی کے رانا محمد اسلم ، پاکستان مزدور محاذ کے چوہدری شوکت ، پاکستان غرباء پارٹی کے ممتاز حسین نیازی، پاکستان فلاح پارٹی، سرائیکی قومی اتحاد پارٹی کے علاوہ پاکستان یونائیٹڈ پارٹی ،جمعیت علمائے پاکستان نیازی گروپ، پاکستان کسان اتحادکے علاوہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔