بی او آئی کے بعد ارسلان افتخار کو بلوچستان میں سونے کی کانوں کی رکھوالی بھی دے دی گئی

پیر 30 جون 2014 08:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کو بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کا وائس چیئرمین مقرر کئے جانے کے بعد اب انہیں بلوچستان کی سونے کی کانوں کی رکھوالی بھی دے دی گئی ۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سونے کی کانوں کے حوالے سے حکومتی معاہدہ کالعدم قرار دیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے لئے ارسلان افتخار کو مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوڈک میں سونے کی کانوں میں اتنی تعداد میں سونا موجود ہے کہ اگر اس کو فروخت کیا جائے تو پاکستان کے تمام قرضے ادا کئے جا سکتے ہیں ۔ریکوڈک منصوبے کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے از خود نوٹس لیکر ختم کیا تھا اب ارسلان افتخار اس منصوبے کے لئے بیرون ملک سے سرمایہ کار لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :