دو سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی جاسکتی،خواجہ محمد آصف،شمالی وزیر ستان سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا‘ آئی ڈی پیزکی دیکھ بھال کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور ضرب عضب آپریشن کے فوری بعد آئی ڈی پیز کی بحالی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا،وزیر دفاع و پانی و بجلی

پیر 30 جون 2014 07:57

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء) وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دو سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی جاسکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ کے قریب سستا رمضان بازار کا افتتاح کرنے کے بعد کیا۔ اس موقع پر ارکان صوبائی اسمبلی ، ڈی سی او سیالکوٹ، اے سی سیالکوٹ ودیگربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا‘ آئی ڈی پیزکی دیکھ بھال کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور ضرب عضب آپریشن کے فوری بعد آئی ڈی پیز کی بحالی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے اوقات کار میں تبدیلی کی جائے گی بالخصوص سحری ، افطاری اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں انڈسٹری کو 2شفٹوں میں بجلی فراہم کی جارہی ہے جس کی بدولت صنعت کا پہیہ چل رہا ہے ۔