خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے 12 مشتبہ افراد گرفتار ، گرفتا ر افراد میں 3 دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ جبکہ 9 کم عمر لڑکے شامل ،پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ،انعا م اللہ ،عبید اللہ اورشر یف اللہ نا می افرادسرکاری سکولوں کے ان طالبعلموں کوسیر وتفریح کے بہانے دہشت گردی کی ٹرینگ دینے کیلئے لا رہے تھے، ایس ایچ او اٹک خورد

پیر 30 جون 2014 07:56

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء) خیبر پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے 12 مشکوک افراد کو اٹک سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق پنجاب میں داخل ہونے والے مبینہ دہشت گرد ہیں جن کے خلاف مبینہ دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کیتحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں دہشت گردی کے منصوبے کے 3 ماسٹر مائنڈ اور 9 بچے شامل ہیں۔

پو لیس حکا م کے مطابق اٹک خورد پولیس کو خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاع ملی تھی کہ دہشتگرد ایک ویگن میں سوار ہوکر پنجاب میں داخل ہونے والے ہیں جس پر سڑکوں پر ناکہ بندی کردی گئی اور پولیس نے خیبر پختونخوا سے آنے والی ایک گاڑی میں سوار 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشتگرد پنجاب میں بڑی تباہی اور دہشت گردی کے منصوبے کے تحت داخل ہو رہے تھے۔

(جاری ہے)

ان میں سے 3 دہشتگردی کے ماسٹر مائنڈ جبکہ 9 کم عمر لڑکے ہیں جنہیں ممکنہ طور پر دہشتگردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

پولیس نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ادھر اٹک پو لیس نے بھی اس کی تصدیق کر تے ہو ئے کہا کہ لوئردیر سے مانسہرہ جانے والی ویگن میں سوار تین ماسٹر مائنڈ اور سرکاری سکولوں کے 9نو عمر طالبعلموں کوسیر وتفریح کے بہانے لاکر دہشت گردی کی ٹرینگ دینے کی اطلاع پر تھانہ اٹک خورد اور رینجرز نے مشترکہ کاروائی کی ، ڈی پی او اٹک اسرار احمدخان نے مخبر کی اطلاع پر کے انعا م اللہ ولد فر ید اللہ، عبید اللہ ولد محمد امین خان،شریف اللہ ولد اسفند سکنا ئے لو ئر دیر چند نو عمر لڑ کو ں کو سیر کے بہانے لا کر دہشتگر دی کے ٹر یننگ کر انے کے لئے کے پی کے سے لا رہے ہیں جس پر انہو ں نے تھا نہ اٹک خو رد اور رینجر ز کی چھا پہ ما ر ٹیم تشکیل دی جنہو ں نے لو ئر دیر کے پی کے سے آ نے والی و یگن نمبر CE-5259پشاورکی دو را ن چیکنگ تلا شی لی

تو انعا م اللہ ،عبید اللہ،شر یف اللہ کے ہمر اہ نو عمر لڑ کے وا حد حسن ،طلحہ ابر اہیم ،زما ن اللہ ، عنا یت اللہ ،ضیا ء اسلا م ،رفیع اللہ،طا رق اور دیگر مو جو د تھے جنہیں ہائی ایس سے اتار لیا گیااور مزید تفتیش کے بعد تین ماسٹر مائنڈ انعام اللہ،عبید اللہ اور شریف اللہ کو گر فتا ر کر کے تھا نہ اٹک خورد پو لیس نے دہشتگر دی کی دفعا ت 21/C،7.B،ATAکے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ پولیس تھانہ اٹک خورد کے ایس ایچ او حاجی گل فراز نے بتایا کہ ان بچوں کے والدین سے رابطہ قائم کیا جارہا ہے انھیں اپنے والدین کے حوالے کیا جائے گا پولیس مصروف تفتیش ہے مز ید سنسنی خیز انکشا فا ت کی تو قع ہے ۔