عمران خان نے متاثرین کی امداد کیلئے امدادی میچ میں ٹیم کی نمائندگی کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ،شاہد آفریدی اب میاں نواز شریف سے رابطہ کرینگے

اتوار 29 جون 2014 08:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے متاثرین کی امداد کیلئے امدادی میچ میں ٹیم کی نمائندگی کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز متاثرین کی امداد کے لیے کرکٹ میچ کرانے کا اعلان کیا تھا اور یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ عمران خان اور نواز شریف دونوں ٹیموں کی قیادت کریں ۔ ہفتہ کے روز شاہد آفریدی نے عمران خان سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے ٹیم کی قیادت کرنے کی خواہش کااظہار کیا تو عمران خان نے امدادی میچ کے لیے ٹیم کی نمائندگی کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی شاہد آفریدی اب میاں نواز شریف سے رابطہ کرینگے ۔