وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے پی پی ایل کے حصص کی نجکاری منظوری دیدی،205روپے کی فلور پرائس کے مقابلہ میں 219روپے کی پیشکش ملی ،حکومت کی بہتر معاشی پالیسی کی وجہ سے 15ارب 98کروڑ روپے میں پی پی ایل کے حصص کی نجکاری کی، توقع سے بڑھ رقم ملی ہے ، ،اسد عمر کا کام سیاست کرنا اور میرا کام خدمت کرنا ہے، میڈیا ڈاکٹر طاہر القادری کواہمیت دیتا ہے مگر حکومت کے اچھے کام نظرانداز کردیتا ہے،او جی ڈی سی ایل کی نجکاری ستمبر میں کی جائے گی،وزیر مملکت کی پریس کانفرنس

اتوار 29 جون 2014 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء)وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے پی پی ایل کے حصص کی نجکاری منظوری دیدی ہے ،205روپے کی فلور پرائس کے مقابلہ میں 219روپے کی پیشکش ملی جو حکومت کی پالیسیوں پر ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے جبکہ وزیر مملکت وچیئرمین نجکاری کمیشن زبیر عمر نے کہاہے کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسی کی وجہ سے 15ارب 98کروڑ روپے میں پی پی ایل کے حصص کی نجکاری کی ہے، توقع سے بڑھ رقم ملی ہے ،اسد عمر کا کام سیاست کرنا اور میرا کام خدمت کرنا ہے، میڈیا ڈاکٹر طاہر القادری کواہمیت دیتا ہے مگر حکومت نے اتنا اچھا کام کیا اسے نظرانداز کر دیتا ہے،او جی ڈی سی ایل کی نجکاری ستمبر میں کی جائے گی۔

ہفتہ کو یہا ں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ حکومت نے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے 7کروڑکے شیئرز کی نجکاری کی ہے اور یہ انتہائی اچھے نرخوں پر کی ہے اس سے پہلے ہمیں 14ارب روپے کی توقع تھی اور اس کی بولی دی گئی تھی لیکن حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے شئیرز 15ارب 30کروڑروپے کی وصولی ہوئی ہے،اس کی نجکاری کے لیے کابینہ کمیٹی نے اس کی توسیع کی ہے ہم نے فلور پرائس 205 روپے رکھی تھی ہمیں 219روپے ملے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفع ہواکہ پریمیم پر ٹرائزیکشن ہوئی ہے ہم نے 73ہزار کے شیئرز بیچے ہیں کیپیٹل مارکیٹ میں دوسری بار ٹرانزیکشن ہوئی ہے اتنی بڑی کامیابی ہوئی میڈیا نے ہیڈ لائن نہیں بنایا،یہ مسلم لیگ کی حکومت پر عوام اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہے، ہم نجکاری شفاف طریقے سے کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ لاہور، کراچی اور پشاور میں حالات کی خرابی کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں کہا کہ اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری ستمبر میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اپنے بھائی اسد عمر کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اسد عمر کو نہیں جانتا ، ان کا کام سیاست کرنا اور ہمارا کام عوام کی خدمت کرنا ہے۔