آفریدی کاوزیراعظم نوازشریف اورعمران خان کے درمیان کرکٹ میچ کی خواہش کااظہار، میچ کی آمدنی متاثرین کی امدادپرخرچ کی جائے ،میچ میں خودتھرڈایمپائربنوں گا،شاہدخان آفریدی

ہفتہ 28 جون 2014 08:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈرشاہدخان آفریدی نے نوازشریف اورعمران خان کے درمیان کرکٹ میچ کی خواہش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میچ کی آمدنی متاثرین کی امدادپرخرچ کی جائے ،میچ میں خودتھرڈایمپائربنوں گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹارآل راوٴنڈرشاہدخان آفریدی نے جمعہ کے روزمیڈیاسے گفتگومیں کہاکہ متاثرین شمالی وزیرستان کی حالت دیکھ کرپتہ چلتاہے کہ وہ کتنی مشکلات سے دوچارہیں ۔

متاثرین کی مددکرناپاکستانی قوم کافرض ہے ۔انہوں نے کہاکہ متاثرین کی امدادکیلئے کرکٹ میچ کرانے کاخواہشمندہوں اورچاہتاہوں کہ ایک ٹیم کے کپتان وزیراعظم نوازشریف اوردوسری کے کپتان عمران خان ہوں اس میچ کاانعقادمشکل ضرورہے لیکن ایسامیچ ہوناچاہئے اوراس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی متاثرین کی امدادپرخرچ ہونی چاہئے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شاہدخان آفریدی نے کہاکہ متاثرین جوکہ اپنے گھربارچھوڑکرآئے ہیں ان کی کسی نہ کسی طرح سے مددکی جانی چاہئے اورمیرے ذہن میں اچانک ایک میچ کاخیال آیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک ملکی مقصدہے جس کیلئے ہم سب کوایک جھنڈے تلے جمع ہوناچاہئے اورمیری خواہش ہے کہ میاں نوازشریف اورعمران خان اس میچ میں ہوں تولوگوں کی مددہوگی ۔انہوں نے کہاکہ میں عمران خان یانوازشریف کی ٹیم میں کھیلنے کے بجائے تھرڈایمپائربن جاوٴں توبہترہوگاعوام دونوں کوایک گراوٴنڈمیں دیکھناچاہتی ہے

متعلقہ عنوان :