عمران خان عام انتخا بات کے خواب دیکھیں، خواب دیکھنے پر تو پا بندی نہیں لگا ئی جا سکتی،سید خورشیدشاہ،عمران کو متاثرین کے پاس جانے کے لئے دعوت دینا وزیر اعظم کا دہرا معیار ہے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 جون 2014 08:18

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بھی عام انتخا بات کے خواب دیکھیں اب ان کے خواب دیکھنے پر تو پا بندی نہیں لگا ئی جا سکتی خواب تو ہمارے منظور وسان صا حب بھی دیکھتے ہیں ملک میں پہلی بار انرجی کا بحران میاں نواز شریف کے دور میں آیا اب انہوں نے چھ ماہ میں اسے کنٹرول کرنے کا وعدہ پو را نہیں کیا تو اب اس پر ان کو کیا سزا دیں۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے سکھر آئی بی اے میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے اکیا انہوں نے کہا کہ جمہو ریت کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہ بننے کا بیان دینے پر عمران خا ں کو شا باش دیتا ہوں طا ہر القادری نے بلا یا تو اپنی پا رٹی سے مشاورت کے بعد ہی مل سکوں گاہم کسی تحریک کا حصہ بنیں گے اور نہ جمہو ریت کو ڈی ریل ہو نے دیں گے انہوں نے کہا کہ عمران کو متاثرین کے پاس جانے کے لئے دعوت دینا وزیر اعظم کا دہرا معیار ہے ،

وزیر اعظم بڑے سیانے ہیں ، وزیر اعظم نے فارمیلٹی پوری کی ہے کیونکہ انکو معلوم تھا کہ عمران خان ان کے ساتھ نہیں جائیں گے وزیر اعظم کو چاہئے تھا کہ سب پارلیمینٹ کے دیگر پارٹی کے سیاست دانوں کو دعوت دینی چاہئے تھی ہم تو پہلے دن سے کہتے آرہے ہیں کہ میاں صا حب تمام سیا سی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں مگر میاں صاحب اور ان کی ٹیم تمام فیصلے خو د کرنا چاہتی ہے ،انہوں نے بجلی کے بحران کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں انرجی کا بحران میاں صاحب کی وجہ سے آیا ،انہوں نے تھر کول کا معاہد کیوں ختم کیا گیا ، بھاشا، دیامیر، نیلم جہلم کو ہم نے شروع کیا ، میاں صاحب کا کمال یہ تو ہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ چھ ماہ میں بجلی دوں گا ، اس غلط بیانی کو کیا سزا دیں ، عدالتوں اور عوام کے سامنے کہتے رہے کہ کہ چھ ماہ میں بجلی دے دی جائے گی ، میاں صاحب جیسے سیاستدانوں کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئے کہ مجھے اپنا منہ کھولنا پڑے ۔

متعلقہ عنوان :