طاہر القادری کے اثاثوں کی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو ارسا ل ،اثاثہ جات کی تفصیلات پبلک دستاویز ہیں، ایف آئی اے کو اثاثہ جات کی تفصیل فراہم کرینگے ،الیکشن کمیشن

ہفتہ 28 جون 2014 08:18

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء ) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے اثاثوں کی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو بھجواد دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن سے خط کے ذریعے رابطہ کیا تھا کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے بنک اکاؤنٹس اور دیگر اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں جس پر الیکشن کمیشن نے غور و حوض کے بعد جمعہ کے روز فیصلہ کیا ہے کہ طاہر القادری کے اثاثہ جات کی تفصیلات پبلک دستاویز ہیں اور ایف آئی اے کو الیکشن کمیشن طاہر القادری کی اثاثہ جات کی تفصیل فراہم کریگی جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا ہے کہ طاہر القادری کے اثاثہ جات کے دستاویز ایف آئی اے کو دینے کے حوالے سے حتمی فائل چیف الیکشن کمشنر کو بھجوادی گئی ہے جسے چیف الیکشن کمشنر منظوری دیگا تو پھر ایف آئی اے کو تفصیلات فراہم کی جائینگی ۔