اوگرا نے رمضان میں پٹرولیم بم گرانے اور ساتھ ہی حکومت کو اس سے بچنے کی تجویز بھی دے دی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22پیسے سے 3.63 روپے اضافے کا امکان،پٹرولیم لیوی کم کرکے قیمتیں برقرار رکھیں جاسکتی ہیں‘ اوگرام کی دوسری تجویز

ہفتہ 28 جون 2014 08:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء) اوگرا نے رمضان المبارک میں عوام کو پٹرول بم کا تحفہ دینے کی تیاری کرلی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.63 روپے تک اضافے کا امکان اوگرا نے پٹرولیم لیوی کم کرکے قیمتیں برقرار رکھنے کی تجویز بھی دے دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس کے مطابق ہائی اوکٹین کی قیمت میں 3.63 روپے پٹرول کی قیمت میں 84 پیسے ‘ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 پیسے لائٹ ڈیزل 22 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا اوگرا نے اپنی دوسری تجویز میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں پٹرول لیوی میں کمی کرکے برقرار رکھی جاسکتی ہیں وزارت پٹرولیم اوگرا کی سمری کی منظوری وزارت خزانہ سے لے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :