استعفیٰ دینے کافیصلہ ذاتی تھا،جوڈیشل کمیشن کوباوقاربنانے کیلئے کیا،راناثناء اللہ،سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی حقیقت جلدسامنے آجائے گی ،طاہرالقادری کوجوڈیشل کمیشن کی انکوائری کے بعدحقیقت معلوم ہوجائے گی ،اگرکوئی ملک کے آئین اورحکومت کوتوڑنے کی بات کریگاتواس کے ہیڈآفس پرفوکس بھی ہوگا،نجی ٹی وی کوانٹرویو

جمعہ 27 جون 2014 07:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء)سابق صوبائی وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ استعفیٰ دینے کافیصلہ ذاتی تھا،جوڈیشل کمیشن کوباوقاربنانے کیلئے کیا،سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی حقیقت جلدسامنے آجائے گی ،طاہرالقادری کوجوڈیشل کمیشن کی انکوائری کے بعدحقیقت معلوم ہوجائے گی ،اگرکوئی ملک کے آئین اورحکومت کوتوڑنے کی بات کریگاتواس کے ہیڈآفس پرفوکس بھی ہوگا۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں راناثناء اللہ نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن پرجوکچھ ہواہے اس کی حقیقت جلدقوم کے سامنے آجائے گی ،میں اپنے فیصلے پر100فیصدمطمئن ہوں اوریہ ایک درست فیصلہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے خداپربھروسہ ہے ،میں نے خوداستعفیٰ دینے کافیصلہ کیاجوکمیشن کوباوقاربنانے کیلئے تھاہمیں جوڈیشل کمیشن پراعتمادہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سول انتظامیہ پولیس کی مددسے ماڈل ٹاوٴن میں بیرئیرہٹانے کے لئے گئی تھی جس پروہاں مزاحمت ہوئی اوروہاں پرگولیاں کہاں سے چلیں وہ بھی واضح ہوجائے گا،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پتہ چل جائے گاکہ گولیاں سیدھی ماری گئیں یاپھرچھت سے نیچے چلائی گئیں ۔

انہوں نے کہاکہ میں واقعہ کی تفصیلات صرف کمیشن کوبتاوٴں گا،پولیس کااپناایک موٴقف ہے اب جوڈیشل کمیشن اس بات کوتسلیم کرتاہے یانہیں یہ بعدمیں پتہ چلے گا۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری کاموٴقف کچھ اورہے وہ کہتے ہیں کہ اوپرسے حکم آیااورپولیس نے سیدھی گولیاں چلائیں ۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری اس بات کاجواب دیں کہ پولیس کواگرہم نے رات2بجے بھیجاتوصبح10بجے تک وہ کیاکرتے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میں اینٹ کاجواب ہمیشہ دوپتھروں سے دیتارہا،طاہرالقادری میری ذات پرالزام ثابت کریں مجھ پرالزام ثابت ہوگاتواوپرجائیں گے ،ان کاکہناتھاکہ ماڈل ٹاوٴن میں ہونے والے نقصان کاافسوس ہے ،میں نے اورشہبازشریف نے گولی چلانے کاکوئی حکم نہیں دیا،شہبازشریف درددل رکھنے والاآدمی ہے اگرکوئی بات غصے میں کرے تووہ اس آدمی کوبلاکرمعذرت کرتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ منہاج القرآن انتظامیہ سے آٹھ گھنٹے مذاکرات کئے گئے اس کے بعدتجاوزات ہٹانے کیلئے آپریشن شروع کیاگیاتھا،جوڈیشل کمیشن کی انکوائری کے بعدطاہرالقادری کوحقیقت معلوم ہوجائے گی اوریہ بھی حقیقت سامنے آجائے گی کہ مظاہرین کوگولی سامنے سے لگی یاپیچھے سے لگی ۔انہوں نے کہاکہ جن بیرئیرزپرپولیس اورفورسزکھڑی ہیں وہ نوگوایریانہیں تاہم جہاں پرائیویٹ سیکورٹی موجودہے وہاں پرنوگوایریاہے اوران نوگوایریازکوختم کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ جوشخص ملک کے آئین اورحکومت کوتوڑنے کی باتیں کرے اس کے ہیڈکوارٹرپرفوکس ہوگا۔