سانحہ ماڈل ٹاوٴن لاہورمیں پنجاب حکومت نے تاریخی بربریت قائم کی ہے ،عمران خان،سانحہ کی تحقیقات ہونی چاہئے ،خادم اعلیٰ کوفوری مستعفی ہوجاناچاہئے تھا،پی ٹی آئی ووٹ کے ذریعے انقلاب لانے پریقین رکھتی ہے ،4حلقوں کی تصدیق نہ ہوئی توحکومت کے خلاف سونامی مارچ شروع کریں گے ،پی ٹی آئی جمہوریت کوڈی ریل نہیں ہونے دیگی،جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے سبب دہشتگردی میں اضافہ ہوسکتاہے ،پوری قوم سے آئی ڈی پیزکے لئے مددکرنے کی اپیل کرتاہوں،نجی ٹی وی کوانٹرویو

جمعہ 27 جون 2014 07:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن لاہورمیں پنجاب حکومت نے تاریخی بربریت قائم کی ہے ،سانحہ کی تحقیقات ہونی چاہئے ،خادم اعلیٰ کوفوری مستعفی ہوجاناچاہئے تھا،پی ٹی آئی ووٹ کے ذریعے انقلاب لانے پریقین رکھتی ہے ،4حلقوں کی تصدیق نہ ہوئی توحکومت کے خلاف سونامی مارچ شروع کریں گے ،پی ٹی آئی جمہوریت کوڈی ریل نہیں ہونے دیگی۔

نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مشکل دورسے گزررہاہے ،جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے سبب دہشتگردی میں اضافہ ہوسکتاہے ،پوری قوم سے آئی ڈی پیزکے لئے مددکرنے کی اپیل کرتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے پی کے آئی ڈی پیزکواکیلے نہیں چھوڑے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وطن کے دفاع کی خاطراپنے گھروں کوچھوڑدیاہے ۔وفاقی حکومت کوآپریشن شروع کرنے سے پہلے صوبائی حکومت کواعتمادمیں لیناچاہئے تھا۔

عمران خان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے نظام کوٹھیک کئے بغیرحقیقی جمہوریت قائم نہیں ہوسکتی ،پی ٹی آئی ووٹ کے ذریعے انقلاب پریقین رکھتی ہے ،نہ کہ گولی کے ذریعے سے ،موجودہ انتخابات میں سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری اثراندازہوئے ہیں ۔پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے دھاندلی والے انتخابات 11مئی 2013ء کوہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے پاکستان پرایک خاندان کی طرح قبضہ کررکھاہے ،تمام بڑے بڑے اداروں میں اپنے رشتہ داروں کولگایاجارہاہے ۔

پاکستان میں طاقتورکااحتساب نہیں ہوتا،غریب کومظلوم بنایاجاتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے طاہرالقادری کے طیارے کارخ تبدیل کرکے غلط اقدام کیاہے ،جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں ہے ،غلط پالیسیا ں حکومت کے لئے خطرہ ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ حکومت نے چارحلقوں میں ووٹوں کی تصدیق نہ کروائی توسونامی مارچ شروع ہوگاجوحکومت کیلئے ایک خطرہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ انصاف کے لئے تمام آئینی راستے استعمال کئے لیکن انصاف نہیں ملا،امن کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کومتحدہوناچاہئے ۔عمران خان نے کہاکہ آئی ڈی پیزکی امدادکیلئے پوری قوم کواٹھناچاہئے ،فوٹوسیشن کے بجائے حقیقی طورپربے گھرلوگوں کی مددکرنی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں پی ٹی آئی نئی اصلاحات لارہی ہے ،اسمبلی توڑنے کے بجائے صوبے کے عوام کوریلیف دیں گے ۔