بھارت میں9سالہ پاکستانی بچے کے جگر و گردے کے ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن

جمعرات 26 جون 2014 08:09

نوئیڈا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء)بھارت کے شہر نوئیڈا میں پاکستانی بچے کے جگر اور گردے کے ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی 9 سالہ عمار آصف پچھلے پانچ سال سے ایسے مرض میں مبتلا تھا جس کے باعث اس کے گردوں میں پتھری پیدا ہو جاتی تھی۔

(جاری ہے)

مرض کی تشخیص ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ عمار کا گردہ اور جگر بدل دیا جائے۔ اس سلسلے میں مالی معاونت پاکستانی حکومت نے فراہم کی، اعضا عمار کے اہل خانہ نے عطیہ کیے اور آپریشن بھارت کے شہر نوئیڈا میں ہوا۔ 10 گھنٹے کے مشکل آپریشن میں ڈاکٹروں کی 46 رکنی ٹیم نے حصہ لیا۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کو کامیاب قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ عمار جلد صحتیاب ہو کر عام بچوں کی طرح زندگی گزارے گا۔

متعلقہ عنوان :