شمالی وزیرستان سے نقل مکانی شروع ہونے کے بعد پولیو پھیلنے کا خطرہ پہلے سے کئی گنا بڑھ گیا،نمائندہ عالمی ادارہ صحت

جمعرات 26 جون 2014 08:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء)عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر نیما سعید عابد کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی شروع ہونے کے بعد پولیو پھیلنے کا خطرہ پہلے سے کئی گنا زیادہ بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر نیما سعید عابد نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں اب تک پولیو کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں ، آئی ڈی پیز کے ذریعے پولیو کے پھیلاو کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے جس کی روک تھام کے اقدامات پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو خارجی راستوں پر پولیو ویکسین دی جارہی ہے،عالمی ادارہ صحت آئی ڈی پیز کیکیمپوں میں ملیریا ، خسرہ اور دیگر مہلک بیماریوں سے بچاو کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے، اب تک 36 ہزار ایمرجنسی کٹس تقسیم کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :