عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) کا مریم نواز کو مراسلہ ،حکومت پاکستان کی قومی صحت بیمہ سکیم کو سراہتے ہوئے فنی تعاون کی پیشکش کردی ، بات چیت کیلئے ڈبلیو ایچ او کا ایک وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا ،ہیلتھ انشورنس سکیم سے دس کروڑ سے زائد لوگ مستفید ہوں گے۔ نمائندہ ڈبلیو ایچ او

جمعرات 26 جون 2014 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء)عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او )نے حکومت پاکستان کی قومی صحت بیمہ سکیم کو سراہتے ہوئے فنی تعاون کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ اس حوالے سے بات چیت کیلئے ڈبلیو ایچ او کا ایک وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا اس ہیلتھ انشورنس سکیم سے دس کروڑ سے زائد لوگ مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نیما عابد کی جانب سے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز کو لکھے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی پاکستان میں ہیلتھ انشورنس سکیم کی حمایت کرتا ہے اور ادارہ سکیم میں تکنیکی تعاون کیلئے تیارہے۔

وزیراعظم کی پہلی ہیلتھ انشورنس سکیم کو سراہتے ہوئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کا تکنیکی وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا جو انشورنس سکیم کے ملک بھر میں یکساں عملدرآمد کے پہلوؤں کا جائزہ لے گا یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان میں پہلی ہیلتھ انشورنس سکیم کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :