شریف برادران کا ڈاکٹر طاہر القادری سے تجدید تعلقات کے لئے اتفاق مسجد کے سابقہ مقتدیوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 26 جون 2014 07:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء)شریف برادران نے ڈاکٹر طاہر القادری سے تجدید تعلقات کے لئے اتفاق مسجد کے سابقہ مقتدیوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے حوالے شریف برادران کو پورا یقین ہے کہ مذکورہ مقتدی ڈاکٹر طاہر القادری کے اب بھی بہت قریب ہیں جیسے وہ ماضی میں تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ شریف برادران نے ڈاکٹر طاہر القادری سے تجدید تعلقات کا فیصلہ کرتے ہوئے ماضی میں اتفاق مسجد میں طاہر القادری کی امامت میں نماز پڑھنے والے مقتدیوں سے مدد مانگی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ15 سے زائد ایسے نمازی مقتدی ہیں جن کا تعلق جس قدر شریف برادران سے ہے جتنا تعلق ان کا ڈاکٹر طاہر القادری سے ہے ۔اتفاق مسجد میں نماز پڑھنے والوں میں بعض بیوروکریٹس ،تاجر، پروفیسر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے ہیں ان کے رابطہ اگلے ہفتے تک مکمل کیا جائیگا ۔