پیپلزپارٹی کے اہم قائدین اور سابق وزرائے اعظم کے خلاف قانونی کارروائی، پی پی اور مسلم لیگ ن کے درمیان فاصلے بڑھناشروع ہوگئے،پارٹی عیدالفطر کے بعد نئی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کرسکتی ہے ،پارٹی ذرائع

جمعرات 26 جون 2014 07:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم قائدین اور سابق وزرائے اعظم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے پر پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے درمیان فاصلے بڑھناشروع ہوگئے ہیں اور پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی عیدالفطر کے بعد نئی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کرسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پیپلزپارٹی کے سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی‘ راجہ پرویز اشرف اور مخدوم امین فہیم سمیت دیگر راہنماؤں کیخلاف چلائی جانے والی کارروائیوں کو انتقامی کارروائی قرار دیا جارہا ہے اور حکومت کیساتھ ہر گزرتے دن کیساتھ ساتھ فاصلے بڑھ رہے ہیں۔

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنی سیاسی حکمت عملی کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا بھی پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری سے قریبی رابطہ ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے ایک اور سینئر راہنماء کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی سیاسی غلطیوں کی وجہ اس سے دور ہورہی ہے اور اب یہ فاصلے کافی حد تک بڑھ چکے ہیں جس میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ پیپلزپارٹی کو خطرہ ہے کہ کہیں مسلم لیگ (ن) اپنی سیاسی غلطیوں کی وجہ سے آمریت کی راہ ہی ہموار نہ کردے۔

متعلقہ عنوان :