پاکستان اوراسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 2معاہدوں پردستخط ہوگئے،بینک 600میگاواٹ کے جامشورہ بجلی گھرکیلئے 22کروڑڈالردے گا،انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈکارپوریشن بھی ڈیڑھ ارب ڈالرفراہم کریگا

جمعرات 26 جون 2014 07:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء)پاکستان اوراسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 2معاہدوں پردستخط ہوگئے ،بینک 600میگاواٹ کے جامشورہ بجلی گھرکیلئے 22کروڑڈالردے گا،انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈکارپوریشن بھی ڈیڑھ ارب ڈالرفراہم کریگا۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک اورپاکستان کے درمیان 2الگ الگ معاہدوں پردستخط ہوگئے ہیں ،جن کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو600میگاواٹ کے جامشورہ بجلی گھرکے لئے بائیس کروڑڈالرفراہم کریگا،معاہدے پروزیرخزانہ اسحاق ڈاراوراسلامی ترقیاتی بینک کے صدراحمدمحمدعلی نے دستخط کئے ،دوسری جانب اسلامک ٹریڈکارپوریشن پاکستان کوڈیڑھ ارب ڈالرفراہم کریگا،یہ مالی معاونت پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈکارپوریشن کے درمیان تجارت کویقینی بنائے گی ،معاہدے پراسحاق ڈاراورچیئرمین آئی ٹی سی ڈاکٹرولیدنے دستخط کئے ۔

متعلقہ عنوان :