سکیورٹی خدشات ،امارات ائیر لائن نے پشاور سے غیر معینہ مدت کیلئے آپریشن بند کردیا

جمعرات 26 جون 2014 07:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء) امارات ائیر لائن نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور سے غیر معینہ مدت کیلئے آپریشن بند کردیا ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو دیگر علاقوں سے سفر کی سہولیات دے رہے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق امارات ائیر لائن نے پشاور سے غیر معینہ مدت کیلئے آپریشن بندکردیا ہے ائیر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاور سے پروازوں کا آپریشن سکیور ٹی خدشات کی وجہ سے بند کیا گیا ہے تاہم مسافروں کو دیگر شہروں سے سفر کی سہولیات دی جارہی ہیں پشاور کے مسافروں کو بھی متبادل ذرائع سے سفر کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :