ملک میں پہلی بار آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کی اوورہالنگ کا آغاز،آرمی چیف کی عملے کو مبارکباد،آرمی ایوی ایشن کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھ کر خودانحصاری اور استعداد کار میں اضافے پر مزید توجہ دی جائے،جنرل راحیل شریف کا اوورہال ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ کی معائنہ تقریب سے خطاب

جمعرات 26 جون 2014 07:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آرمی ایوی ایشن کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے دور حاضر کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے استعداد کار کی مسلسل ترقی اور خود انحصاری پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ایوی ایشن بیس ورکشاپ میں ہیلی کاپٹرز کی اوورہالنگ کی سہولت کے تحت اوورہال ہونے والے ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ کے معائنے کے دوران خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے ملک میں پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹرز کی اوورہالنگ کا نظام قائم کرنے پر انجینئرز اور ایوی ایشن کے عملے کو مبارکباد دی،انہوں نے کم وقت اور کم لاگت سے ہیلی کاپٹرز کی اوورہالنگ کا ہدف حاصل کرنے پر ایوی ایشن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دورِ جدید کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے اسی طرح خودانحصاری کے ذریعے ایوی ایشن سمیت تمام شعبوں کی استعداد کار میں اضافے کو یقینی بنانا ہوگا۔

تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ اعلیٰ فوجی افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔