یکم جولائی سے پٹرول مہنگا ، دیگر مصنوعات سستی ، اوگرا نے سفارشات تیار کرلیں ، پٹرول 80پیسے فی لیٹر اضافہ،ہائی اوکٹین اور مٹی کا تیل 1.25 پیسے تک سستا ،28جون کو سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کی جائے گی

جمعرات 26 جون 2014 07:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء) یکم جولائی سے پٹرول مہنگا ، دیگر مصنوعات سستی ہوں گی ، اوگرا نے سفارشات تیار کرلیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی ہے جس کے مطابق یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں 80پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگا جبکہ ڈیزل ، ہائی اوکٹین اور مٹی کا تیل ایک روپے 25پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اوگرا نے 28جون تک وزارت پٹرولیم کو سمری ارسال کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :