آپریشن ضرب عضب، تحصیل میر علی میں فورسز کی فضائی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک ‘ 5 ٹھکانے تباہ، 12 دہشت گردوں نے فورسز کے آگے ہتھیار ڈال دیے

جمعرات 26 جون 2014 07:36

میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے ، تحصیل میر علی میں فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک ‘ 5 ٹھکانے تبا ہ جبکہ12دہشت گردوں نے فورسز کے آگے ہتھیار ڈال دیے آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز پاک فوج نے جیٹ طیاروں کے زریعے میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ ہوئے اور تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے کارروائی کے دوران بارہ دہشت گردوں نے فورسز کے آگے ہتھیار ڈال دیے جنہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :