ملتان میں پاک فوج کاہیلی کاپٹرگرکرتباہ ،2افسرشہید،حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا،شہیدہونے والوں میں میجریاسراورکیپٹن مرتضی شامل ،آئی ایس پی آر

جمعرات 26 جون 2014 07:33

راولپنڈی/ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جون۔2014ء)ملتان میں پاک فوج کاایک ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہونے سے دوپائلٹ شہیدہوگئے ۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ یہ حادثہ بدھ کی رات اس وقت پیش آیاجب ایک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پرمحوپروازتھا،حادثہ ملتان کے قریب فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں پاک آرمی کے دوایوی ایشن پائلٹ میجریاسراورکیپٹن مرتضیٰ شہیدہوگئے ۔