متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی ہدایت ،پاکستان کیلئے یو اے ای کے خصوصی امدادی پروگرام پر عملدرآمد شروع کردیاگیا ،پہلا امدادی قافلہ اسلام آباد سے روانہ ،فوجی آپریشن کے متاثرین میں امداد تقسیم کرے گا

بدھ 25 جون 2014 07:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی ہدایت کے مطابق پاکستان کیلئے یو اے ای کے خصوصی امدادی پروگرام پر عملدرآمد شروع کردیاگیا ہے اور پہلا امدادی قافلہ منگل کو اسلام آباد سے روانہ ہوا جو فوجی آپریشن کے متاثرین میں امداد تقسیم کرے گا۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے بنوں میں بے گھر ہونے والے 50ہزار خاندانوں کو 25لاکھ ڈالر کی خوراک اور دیگر امدادی اشیاء فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

یو اے ای انتظامی حکام کے مطابق یہ امداد اس تعاون کے سلسلے کی کڑی ہے جو ہر مشکل وقت میں دونوں ملکوں کے درمیان جاری رہتا ہے تاکہ باوقار انداز میں غریبوں اور ناداروں کو مدد دی جاسکے۔انتظامیہ کے مطابق 71کلوخوراک کے بیگوں کے ذریعے 3550ٹن خوراک فراہم کی جائے گی جس میں آٹا،چاول،کھجور،چینی،نمک،تیل،گھی،دالیں اور دیگر ضروریات شامل ہیں،یہ امداد رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے شروع ہونے سے قبل دی جارہی ہے تاکہ متاثرین اطمینان سے اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :