عازمین حج کے لئے ویزوں کے حصول کا عمل رمضان میں مکمل کر لیا جائے گا،وزارت مذہبی امور

بدھ 25 جون 2014 07:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء) وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کے لئے ویزوں کا حصول رمضان المبارک میں مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت شہزاد احمد نے ایک بیان میں کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے پاسپورٹ وزارت مذہبی امور یا اپنے متعلقہ بینکوں میں جمع کرا دیں تاکہ ویزوں کے حصول کا کام جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ رمضان المبارک میں ویزوں کے حصول کا عمل مکمل کر لیا جائے گا

متعلقہ عنوان :