یورپی یونین کا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرشدیدتحفظات کااظہار،مضبوط جمہوری اورمحفوظ پاکستان کیلئے حمایت جاری رکھنے ،دہشتگردی دفاع میں تعاون کرنے کااعادہ

بدھ 25 جون 2014 07:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء)یورپی یونین نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرشدیدتحفظات کااظہارکرتے ہوئے مضبوط جمہوری اورمحفوظ پاکستان کیلئے حمایت جاری رکھنے ،دہشتگردی دفاع میں تعاون کرنے کااعادہ کیاہے ۔منگل کویورپی یونین اورپاکستان کے مشترکہ کمیشن کااجلاس اسلام آبادمیں سیکرٹری خارجہ اعزازاحمدچوہدری اورڈیوڈاوسیلوان یورپین الیکٹرنل ایکشن سروس کے چیف آپریٹنگ آفیسرکے مابین ہوئے ،جس میں دونوں جانب سے مزیدمضبوط تعاون پراتفاق کیا گیا،پورپی یونین نے جمہوریت کے جاری رہنے ،گڈگورننس اورقانون کی عملداری پرحمایت کی یقین دہانی کرائی ۔

دونوں جانب سے دفاع ،دہشتگردی ،جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاوٴپرتعاون جاری رکھنے پراتفا ق کیا،پاکستان اوریورپی یونین نے اضافی مارکیٹ رسائی جی ایس پی پلس کے تحت دینے کے اقدام کوخوش آمدیدکہااوراس امیدکااظہارکیاکہ اس سے پاکستان کی یورپ میں برآمدات میں اضافہ ہوگاجس سے اضافی معاشی گروتھ ہوگی اورلوگوں کونوکریاں ملیں گی پاکستان نے 27عالمی کنونشن پرعملدرآمدکرنے کے لئے اپنے عزم اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں معاشی اصلاحاتی پروگرام پربھی بات چیت کی گئی ۔اصلاحات یورپی یونین کی مکمل حمایت کردہ ہیں ،انسانی حقوق کے حوالے سے یورپی یونین نے پاکستانی حکومت کے اقدامات کوسراہا،تاہم میڈیاکی آزادی ،مذہبی اورعقائدکی آزادی اورخواتین کی صورتحال کے حوالے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحفظات کااظہارکیا،تجارت کے حوالے سے تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :