وزیر اعظم یوتھ پروگرام کویوتھ اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام میں 75,000 نوجوانوں کی درخواستیں موصول ہوئیں ،رواں برس اگست میں25,000 باصلاحیت تربیت یافتہ نوجوان فارغ التحصیل ہوں گے، مریم نواز شریف ، وزیر اعظم کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ ملک کے نوجوان صرف تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کریں ، حکومت نوجوانوں کو خودکفیل بنانے پر یقین رکھتی ہے یوتھ بزنس لون اسکیموں میں آزاد جموں و کشمیر کے طلباء کو اپنا کاروبار کرنے کے لئے بڑی تعداد میں قرضے فراہم کئے گئے ہیں، نوجوانوں کی امداد کر کے دلی مسرت محسوس ہوتی ہے نوجوان ہی اس ملک کا اصل اثاثہ ہیں، ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے نوجوانوں میں صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں ہے۔ تقریب سے خطاب، آزاد کشمیر کے 3300 سے زائدمستحق پوسٹ گریجویٹ طلباء کے میں وزیر اعظم 100 فیصد فیس ری ایمبرسمینٹ اسکیم کے تحت مظفر آباد میں 85 کروڑ روپے سے زائد رقم کے چیک تقسیم کئے

بدھ 25 جون 2014 07:19

مظفر آباد/اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء)چیئرپرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کویوتھ اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام میں 75,000 نوجوانوں کی درخواستیں موصول ہوئیں ہیں،رواں برس اگست میں25,000 باصلاحیت تربیت یافتہ نوجوان فارغ التحصیل ہوں گے، وزیر اعظم کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ ملک کے نوجوان صرف تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کریں ، حکومت نوجوانوں کو خودکفیل بنانے پر یقین رکھتی ہے اوراسی لئے اس نے نوجوانوں کے لئے یوتھ بزنس لون اسکیمیں شروع کیں ہیں ،یوتھ بزنس لون اسکیموں میں آزاد جموں و کشمیر کے طلباء کو اپنا کاروبار کرنے کے لئے بڑی تعداد میں قرضے فراہم کئے گئے ہیں، نوجوانوں کی امداد کر کہ دلی مسرت محسوس ہوتی ہے کیونکہ نوجوان ہی اس ملک کا اصل اثاثہ ہیں، ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے نوجوانوں میں صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روزچیئرپرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے 3300 سے زائدمستحق پوسٹ گریجویٹ طلباء میں وزیر اعظم 100 فیصد فیس ری ایمبرسمینٹ اسکیم کے تحت مظفر آباد میں 85 کروڑ روپے سے زائد رقم کے چیک تقسیم کئے۔

اس موقع پر وزیر اعظم 100 فیصد فیس ری ایمبرسمینٹ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئیچیئرپرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے نوجوانوں کے لئے شروع کی گئی تمام اسکیموں میں آزاد کشمیر کے طالبعلموں کے لئے برابر حصہ رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہایت مسرت سے اس بات کا اعلان کرتیں ہیں کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کے نوجوان ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والے نوجوانوں سے صلاحیتوں کے معاملے میں کسی طور بھی پیچھے نہیں ہیں ،جس کا مطلب یہ ہے کہ ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے نوجوانوں میں صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں ہے۔ مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ وزیر اعظم کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو صرف تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہئے ، ان کا کہنا تھا کہ اب یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کی دیکھ بھال کرے اور اب حکومت ان کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی، اس اسکیم کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں بشمول جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، صوبہ بلوچستان، خیبر پختونخواہ، قبائلی علاقہ جات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پوسٹ گریجویٹ طلباء کے سو فیصد تعلیمی اخراجات کو سپانسر کرے گی۔

چیئرپرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام نے بتایا کہ وزیر اعظم کی تعلیمی اخراجات کی 100 فیصد فیس ری ایمبرسمینٹ اسکیم کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں کے مستحق پوسٹ گریجویٹ طالب علموں کو ایک لاکھ روپے تک کے تعلیمی اخراجات واپس کئے جائیں گے جس سے ملک میں اعلی تعلیم کو فروغ حاصل ہو گا۔انہوں نینوجوانوں بلخصوص طلباء کے حق میں اپنی آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نوجوانوں کی امداد کر کہ دلی مسرت محسوس ہوتی ہے کیونکہ نوجوان ہی اس ملک کا اصل اثاثہ ہیں۔

انہوں نے مطلع کیا کہ حکومت نوجوانوں کو خودکفیل بنانے پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہاس نے نوجوانوں کے لئے یوتھ بزنس لون اسکیمیں شروع کیں ہیں جن میں آزاد جموں و کشمیر کے طلباء کو اپنا کاروبار کرنے کے لئے بڑی تعداد میں قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔

موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے یوتھ اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے مریم نواز شریف نے تقریب کے شرکاء کو مطلع کیا کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کو اس حوالے سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی 75,000 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں اور رواں برس اگست میں25,000 باصلاحیت تربیت یافتہ نوجوانوں کا پہلا دستہ تربیت مکمل کر کہ فارغ التحصیل ہو گا۔

اپنے خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرپرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے اس اسکیم کا باضابطہ افتتاح 20 جون کو ہوا تھا اور اب مختلف تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے طلباء لیپ ٹاپ حاصل کر رہے ہیں۔اس موقع پر تقریب میں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن مختار احمد بھی موجود تھے۔