آئی ڈی پیز کو روکنے کی کوئی پالیسی نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان،میڈیا نے وزیرستان آپریشن میں متاثرہ آئی ڈی پیز کے بلوچستان آنے پر پابندی سے متعلق شوشہ چھوڑا ہے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

بدھ 25 جون 2014 07:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے بلوچستان آنے پر پابندی سے متعلق کہا کہ آئی ڈی پیز کو روکنے کی کوئی پالیسی نہیں اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ میڈیا نے وزیرستان میں آپریشن متاثرہ آئی ڈی پیز کے بلوچستان آنے پر پابندی سے متعلق شوشہ چھوڑا ہے ہماری ایسی کوئی پالیسی نہیں آپریشن سے متاثرہ آئی ڈی پیز بلوچستان آسکتے ہیں اب تک رسمی طور پر آئی ڈی پیز نہیں آئے ہیں 758 لوگ اپنے رشتہ داروں کے پاس پہنچے ہیں اگر کسی قسم کے آئی ڈی پیز آئیں گے توہم پابند ہیں کہ دوسرے صوبوں کی طرح ان کی مدد کریں وہ ہمارے بھائی ہیں آئی جی پولیس اور محکمہ داخلہ کے ساتھ مل کر میکینزم تیار کیا ہے اور ان کی ہر ممکن ممد کریں گے۔