حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس کی تیاریاں زور پکڑ گئیں 6 جماعتوں نے طاہر القادری کو ہری جھنڈی دکھا دی، عمران خان کی طرف سے ابھی تک مثبت جواب نہیں دیا گیا ،حساس اداروں کی رپورٹ میں ا انکشاف

بدھ 25 جون 2014 07:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء) حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس کی تیاریاں زور پکڑ گئیں 6 جماعتوں نے طاہر القادری کو ہری جھنڈی دکھا دی جبکہ عمران خان کی طرف سے ابھی تک مثبت جواب نہیں دیا گیا حساس اداروں کی رپورٹ پر اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس بنایا جارہا ہے جس میں ایم کیو ایم کے فاروق ستار‘ سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا‘ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید‘ سنی تحریک کے ثروت اعجاز قادری‘ جے یو پی پیر اعجاز حسین ہاشمی‘ سابق سربراہ آئی ایس آئی ریٹائر جنرل حمید گل نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی مکمل حمایت کردی ہے جبکہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان ابھی تک ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی سربراہی میں بننے والے الائنس کا حصہ نہیں بنے ہیں اور اپنا کوئی مثبت جواب بھی نہیں دیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے قائدین کی علامہ طاہر القادری سے مسلسل ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے قوی امکان ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اس الائنس کا حصہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :