دھاندلی کرنے والوں کوآرٹیکل 6کے تحت سزادی جائے ،عمران خان ،انقلاب کیلئے طاہرالقادری سے مل سکتاہوں ،وہ مجھ سے بہتربات کرتے ہیں ،انتخابات قبول کئے ہیں ،دھاندلی نہیں کرپٹ نظام میں اصلاحالات لاناہونگی ،آصف زرداری کی حکومت نوازشریف سے بہت بہترتھی آج تک کسی کاپتلابنااورنہ ہی بنوں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 25 جون 2014 07:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ دھاندلی کرنے والوں کوآرٹیکل 6کے تحت سزادی جائے ،انقلاب کیلئے طاہرالقادری سے مل سکتاہوں ،وہ مجھ سے بہتربات کرتے ہیں ،انتخابات قبول کئے ہیں ،دھاندلی نہیں کرپٹ نظام میں اصلاحالات لاناہونگی ،آصف زرداری کی حکومت نوازشریف سے بہت بہترتھی آج تک کسی کاپتلابنااورنہ ہی بنوں گا۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ پرامن احتجاج ہرسیاسی جماعت کاحق ہے ،طاہرالقادری کی 80فیصدباتوں سے متفق ہوں ،صرف ان کے طریقہ کارسے اختلاف ہے ،طاہرالقادری مجھ سے بہتراندازمیں بات کرتے ہیں ،انقلاب کیلئے ان سے مل سکتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کرپشن اوربے روزگاری ہے عام انتخابات میں فراڈاوردھاندلی ہوئی ہے ،جس نے بھی فراڈیادھاندلی کی ہے اسے آئین کے آرٹیکل 6کے تحت سزادی جائے اگرانتخابی اصلاحات ہوجائیں توملک ٹھیک ہوجائے گا،میں انتخابات کے فراڈمیں ملوث لوگوں کوسزادلواناچاہتاہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے افتخارچوہدری پربھروسہ کیاجوسب سے بڑی غلطی تھی ،افتخارچوہدری نے بھی فراڈکیا۔انہوں نے کہاکہ ارسلان افتخارکرپٹ آدمی ہے ارسلان کے پاس اتناپیسہ کہاں سے آیامیں کرپشن ثابت کروں گا،اسے کس قانون اورمیرٹ کے تحت بلوچستان انوسٹمنٹ بورڈکاچیئرمین لگایاگیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں 35پنکچرلگانے والے کوپی سی بی کاچیئرمین لگایاگیا،ہم نے انتخابات قبول کئے ہیں دھاندلی قبول نہیں کی ،ہمارے لئے خطرہ کوئی اورنہیں ہے اورصرف دھاندلی خطرہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری عام آدمی کی بات کرتاہے ،اس ملک میں غریب ٹیکس دیتے ہیں امیرلوگ ٹیکس نہیں دیتے ،امیروں کے بچے بھی باہرکے ممالک میں پڑھتے ہیں ان کاکہناتھاکہ آصف زرداری کی حکومت نوازشریف سے کہیں زیادہ بہترتھی ،نوازشریف کااپناپیسہ ملک سے باہرپڑاہے اوریہ لوگ کاروبارکرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں انتشارنہیں دیکھ سکتاملک میں کرپٹ ترین الیکشن نظام ہے ،اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے ،ان کاکہناتھاکہ میں نے آج تک کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی آج تک کسی کاپتلانہیں بنااورنہ ہی بنوں گاایک سوال پرکہاکہ خیبرپختونخواہ میں بڑی کرپشن ختم کردی ،دہشتگردی کاسب سے زیادہ نقصان ہمارے صوبے کاہواہے ۔