عوامی تحریک کے گرفتار کارکنان،زخمی پولیس اہلکاروں بارے رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال ،مختلف تھانوں میں 350کارکنان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ، 73پولیس اہلکار زخمی ہوئے،48 زیادہ زخمی اور 25اہلکار معمولی زخمی ہوئے

بدھ 25 جون 2014 07:12

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء) وفاقی پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے گرفتار کارکنان اور زخمی پولیس اہلکاروں کے حوالے سے رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں عوامی تحریک کے 350کارکنان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور پیر کے روز عوامی تحریک کے مشتعل کارکنان کے تشدد سے زخمی ہونے والے صرف اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی تعداد 73بتائی گئی ہے جن میں 48کو اہلکار زیادہ زخمی ہوئے اور 25اہلکار معمولی زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب سے اسلام آباد کے مختلف عدالتوں نے پاکستان عوامی تحریک کے دو سو کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز عوامی تحریک کے کارکنان کے طرف سے مظاہروں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں عوامی تحریک کے 403سے زائد کارکنا گرفتار کیے گئے جن میں 53کو چھوڑ دیا گیا اور 350کارکنان کے خلاف تھانہ ترنول، سبزی منڈی،رمنا، کورال، گولڑہ و دیگر تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 53کارکنان کو کم عمری کے باعث چھوڑا گیا۔دوسری جانب سے اسلام آباد کے مختلف عدالتوں نے 200کارکنان کو ضمانتوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے اور ان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔مقامی عدالتوں نے تھانہ سبزی منڈی کی جانب سے گرفتار کیے گئے 67، تھانہ گولڑہ شریف کے 26،تھانہ کورال کے 90اور تھانہ رمنا کے 20گرفتار کیے گئے کارکنان کو ضمانتوں پر رہا کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :