سعودی عرب سے پشاورآنے والی پی آئی اے کی پروازپرفائرنگ، ایک مسافر جاں بحق ، ریاض سے آنے والی پرواز پی کے 756پر لینڈنگ کے دوران فائرنگ کی گئی، عملہ کا ایک اہلکار زخمی ، ہسپتال منتقل ، فائرنگ سے عملہ کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ، دیگر مسافر محفوظ ،جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ، ترجمان پی آئی اے ، واقعے کے بعد ائیر رپورٹ پر فلائٹ اپریشن معطل ، سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا

بدھ 25 جون 2014 07:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2014ء)سعودی عرب سے پشاورآنے والی پی آئی اے کی پروازپرفائرنگ کے نتیجے میں ایک مسافرخاتون جاں بحق جبکہ عملے کے ایک اہلکارسمیت متعددافرادزخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پروازپی کے 756ریاض سے پشاورپہنچی تھی ،لینڈنگ کے دوران نامعلوم سمت سے فائرنگ شروع کردی گئی جس کے نتیجے میں 1ایک خاتون مسافر،ایک فلائٹ اسٹیورڈ سمیت عملے کے دو اہلکار زخمی ہو ئے جنہیں فوری طورپرہسپتال منتقل کیاگیا،جہاں زخمی ہونیو الی مسافرخاتون دم توڑگئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فائرنگ سے کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ جہازکوکوئی نقصان نہیں پہنچا۔واقعے کے بعدپولیس ،رینجرزاورسیکورٹی فورسزنے ائیرپورٹ کی سیکورٹی سخت کرکے سرچ آپریشن شروع کردیاہے ، زخمی ہونے والے فلائٹ اسٹیورڈ واجد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے وقت طیارہ 300فٹ کی بلندی پر تھا، نہوں نے کہا کہ میری ٹانگ میں کولی لگی ہے جبکہ میرایک اور ساتھی بھی زخمی ہوا ہے، آخری اطلاع تک کسی بھی شخص کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے مشہود تاجوڑ کی جانب سے بھی پشاورمیں ائیرلائن کی پروازکی تصدیق کی گئی، مشہود تاجوڑ نے کہا کہ پا ئلٹ نے انتہائی مہارت کے ساتھ طیارے کو با حفاظت لینڈ کیا ۔ طیارے میں 178مسافر سوار تھے ۔فائرنگ کے واقعہ کے بعدپشاو ر ائیر رپورٹ پر فلائٹ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ پروازوں کودوسرے شہروں کی جانب منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ کولمبو سے آنے والی ایک پرواز کا رخ بھی موڑ دیا گیا ہے