منہاج القرآن، عوامی تحریک کے کارکنوں کو روکنے کی کوشش ناکام ، عورتوں اور بچوں سمیت سینکڑوں کارکن رکاوٹیں توڑ کر موٹروے میں داخل ۔۔۔

پیر 23 جون 2014 05:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو اسلام آباد جانے کیلئے موٹروے پر روکنے کی ناکام کوشش کرتی رہی مگر عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکن جن میں خواتین،بچے اور بوڑھے شامل تھے وہ پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر موٹروے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے،جب تحریک کے کارکن اپنے قائد علامہ طاہر القادری کا استقبال کرنے کیلئے موٹروے پر جانے میں کامیاب ہوئے تو چند کلومیٹر کے فاصلے پر پولیس کی بھاری نفری نے انہیں دوبارہ روک لیا،اس دوران شہر میں ڈکیتی اور راہزنی کی 20سے زائد وارداتیں ہوئیں،

جن میں نامعلوم ڈاکو مختلف افراد سے لاکھوں روپے کی نقدی،موٹرسائیکل اور موبائل وغیرہ چھینتے رہے کیونکہ پولیس کی توجہ فیصل آباد سے جانے والے قافلوں پر مرکوز تھی،ڈی سی او اور سی پی او فیصل آباد عوام کو استقبال کیلئے جانے سے روکنے کے علاوہ مختلف جگہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں دہشتگردوں سے ڈراتے رہے،موٹروے کے قریب پاکستان سنی تحریک کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر صاحبزادہ فیض رسول اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے،انہوں نے پولیس افسران سے گفت وشنید کرنے کے بعد ان رکاوٹوں کو دور کرکے علامہ طاہر القادری کے استقبال کیلئے جانے والی بسوں اور ویگنوں کو مختلف راستوں کے ذریعے جانے کی اجازت دی۔

متعلقہ عنوان :