ہالینڈ،ڈاکٹرطاہرالقادری کی لندن میں اپنے بیٹے کے اہلخانہ سے ملاقات

پیر 23 جون 2014 05:42

راٹوڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)منہاج القرآن وپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے لندن میں اپنے بیٹے حسین محی الدین کی اہلیہ حفیطہ محی الدین اورپوتی سے ملاقات کی ۔پاکستان آنے سے قبل ڈاکٹرطاہرالقادری نے پوتی سے ملنے کی خواہش کااظہارکیاجس پرانہوں نے لندن پہنچنے پران سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی پوتی سے کافی جذباتی باتیں کیں اوراپنے بیٹے کی فیملی کوبتایاکہ وہ نہیں جانتے کہ یہ ان کاآخری سفرہوگایاانہیں کس صورتحال سے وابسطہ پڑیگا۔انہوں نے اپنی وصیت کی ان کے سپردگی ،یورپ کے مختلف علاقوں سے کارکنوکی بڑی تعدادبھی ان کے ہمراہ ہوگی جوان کی حفاظت کریگی ۔انہوں نے اپنے ساتھ جانے والے کارکنوں کو12-12آدمیوں کی کفالت کی بھی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :