طاہرالقادری کے استقبال کیلئے خودجاوٴں گا،چوہدری شجاعت،عوامی تحریک کے ساتھ اسلام اورپاکستان کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، صدر ق لیگ

پیر 23 جون 2014 05:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے استقبال کیلئے خودجاوٴں گا،عوامی تحریک کے ساتھ اسلام اورپاکستان کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ،حکومت خودگڑھے میں گرناچاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اتناظلم کیاجائے جتناکل برداشت کیاجاسکے ،امیدہے کہ حکومت طاہرالقادری کے استقبال کے لئے آنے والوں کونہیں روکے گی اورنہ رکاوٹیں کھڑی کریگی۔

پیپلزپارٹی کے دورمیں عوامی تحریک کے دھرنے میں ایک گملابھی نہیں ٹوٹاتھا،ثابت کریں گے کہ ہمارامشن پرامن ہے ہم کوئی سیاسی فائدہ نہیں اٹھاناچاہتے ،حکومت بوکھلاہٹ کے باعث رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے اورخودگڑھے میں گرناچاہتی ہے ،سانحہ ماڈل ٹاوٴن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیاگیا،حکومت اشتہاروں سے چل رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کودہشتگردی کے خلاف آپریشن میں پوری قوم کی حمایت حاصل ہے ۔