آپریشن ضرب عضب، 3 لاکھ 54 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں، فاٹا ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

پیر 23 جون 2014 05:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء) شمالی وزیرستان میں آ پریشن ضرب عضب کی وجہ سے اب تک تین لاکھ 54 ہزار 612 افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کو شروع ہوئے ایک ہفتہ مکمل ہو چکا ہے۔آپریشن سے پہلے ہی ایجنسی سے نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جو اب تک جاری ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اب تک تین لاکھ 54 ہزار 612 افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

ان میں ایک لاکھ دس ہزار 491 خواتین، ایک لاکھ 51 ہزار 331بچے اور 92 ہزار 790 مرد ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں کے لیے ایف آر بنوں کے علاقے بکا خیل میں سرکاری کیمپ قائم کیا گیا ہے تاہم چند ہی خاندان اس کیمپ میں مقیم ہیں۔ بیشتر خاندان بنوں اور دیگر قریبی اضلاع جارہے ہیں اور کرائے کے گھروں یا پھر رشتے داروں کے ہاں قیام کو تر جیح دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :