عوامی تحریک نے سبز انقلاب ، وفاقی حکومت نے دفاعی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی،وفاقی حکومت کا فوج سے طاہر القادری کے معاملے پر مدد مانگنے کا امکا ن ، اسلام آباد کی طرف مارچ کے خدشے پر سخت اقدامات بروئے کار لائے جا ئیں گے ، میڈیا سے ہمہ وقت رابطے کے لئے عوامی تحریک نے ای سٹی کے نام سے نیٹ ورک قائم کر دیا

پیر 23 جون 2014 05:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)عوامی تحریک نے سبز انقلاب جبکہ وفاقی حکومت نے دفاعی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ۔وفاقی حکومت فوج سے طاہر القادری معاملے پر مدد مانگ سکتی ہے۔ابتدائی طور پر وفاقی حکومت عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنان کی پکڑ دھڑک شروع کرے گی مگر لاہور کی جانب قافلے کی روانگی کے ساتھ ہی یہ سلسلہ روک دیا جائیگا اور اسلام آباد کی طرف واپس مارچ کے خدشے پر سخت اقدامات بروئے کار لائے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان عوامی تحریک نے بھی سبز انقلاب کے لئے اپنی حکمت عملی وضع کی ہے جس کے تحت پروفیسر ڈاکٹر عبد القادر آج صبح ساڑھے 7 بجے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچیں گے ان کے ساتھ دنیا بھر میں کام کرنے والے منہاج القرآن کے انعقاد،کاروباری ،سماجی شخصیات بھی ساتھ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد بھی ہوگی ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے ہمہ وقت رابطے کے لئے عوامی تحریک نے ای سٹی کے نام نیٹ ورک بھی قائم کر دیا ہے جس میں فیس بک اور ٹوئٹر سمیت تمام تر سماجی ویب سائٹس پر عوامی تحریک کے قافلے اور دیگر حوالوں سے پیش رفت کی خبریں اور دیگر معاملات لوڈ کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ائیر پورٹ اور اسلام آباد کے ارد گر کے علاقے میں دفعہ144 نافذ کر دی گئی ہے اور جلسے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ہزاروں پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی پر مامور کیا جائیگا اور پولیس کو آنے والے لوگوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے جھگڑے اور الجھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں ہدایت کی گئی ہے ۔کسی بھی طرح سے لوگوں کو اشتعال نہ دلایا جائے اور پرامن طریقے سے لوگوں کو گزرنے دیا جائے اور ان کی ہر طرح سے سکیورٹی کا خیال رکھا جائے۔