علامہ طاہر القادری دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ، آج صبح اسلام آباد پہنچیں گے ، اسلام آبادمیں دھرنے کاکوئی ارادہ نہیں ،پرامن اندازمین لاہورجاناچاہتے ہیں ،طاہرالقادری

پیر 23 جون 2014 05:30

لندن،دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہو چکے ہیں، طاہر القادری رات 2بج کر 15منٹ پر لندن سے دبئی پہنچے جہاں کچھ گھنٹے وقفے کے بعد وہ پاکستان کیلئے روانہ ہوئے، قبل ازیں علامہ طاہرالقادری لندن سے براستہ دوبئی اسلام آبادکیلئے روانہ ہوگئے ،طاہرالقادری آج صبح بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آبادپہنچیں گے ،طاہرالقادری نے لندن روانگی سے قبل میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اسلام آبادمیں دھرنے کاکوئی ارادہ نہیں ،پرامن اندازمین لاہورجاناچاہتے ہیں ،حکومت استقبال میں آنے والے لوگوں کونہ روکے ،املاک کے توڑپھوڑکاکوئی خطرہ نہیں ہے ،ہم حکومت کے اقتدارپرقبضہ نہیں کرناچاہتے ،حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت نے مجھے روکنے کی کوشش کی ،تشددکیاتووہ انقلاب جوعرصے کے بعدآناتھامیرے لاہوراترتے ہی آسکتاہے ۔اس سے پہلے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں‘ حکومت اپنی قبر خود ہی کھود رہی ہے‘ حکومت ہوش کے ناخن لے‘ امن و مان خراب نہ کرے‘ عوامی تحریک راولپنڈی اسلام آباد میں کسی دھرنے یا احتجاج کا ارادہ نہیں رکھتی‘ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا تو وزیراعظم ہاؤس میں نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

پاکستان روانگی سے قبل لندن میں ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آبادس سے لاہور پرامن طریقے سے جانا چاہتے ہیں۔ حکومت استقبال کیلئے آنے والے لوگوں کو نہ روکے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔ ہم ان کے اقتدار پر قبضہ کرنا نہیں چاہتے ہیں اور نہ ہی کوئی دھرنا یا احتجاج کیا جارہا ہے۔ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار کیوں ہے۔ دفاعی ادارے اس بات کا نوٹس لیں کہ راستوں کو کیوں بند کیا جارہا ہے۔ اگر مجھے روکنے کی کوشش کی گئی یا تشدد کیا تو انقلاب آج ہی آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور امن و امان خراب نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا تو وزیراعظم ہاؤس میں نماز جنازہ پڑھائیں گے۔