سابق چیف جسٹس کے بیٹے ارسلان افتخار بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کے وائس چیرمین مقرر

اتوار 22 جون 2014 08:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون۔2014ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کو بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کا وائس چیرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ارسلان افتخار کی بطور وائس چیئرمین بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ تقرری صوبے میں برسراقتدار جماعتوں کے درمیان سیاسی مشاورت کے بعد عمل میں آئی ہے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تحفطات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے کے لئے بلوچستان میں انویسٹمنٹ بورڈ قائم کیا گیا ہے جس کے سربراہ وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ خود ہوں گے۔