وزیر اعظم نواز شریف نے پی ٹی اے کو افغان سموں پر رومنگ کی سہولت بند کرنے کی ہدایت کر دی

اتوار 22 جون 2014 08:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء)وزیر اعظم نواز شریف نے پی ٹی اے کو افغان سموں پر رومنگ کی سہولت بند کرنے کی ہدایت کر دی ۔پی ٹی اے2 روز میں افغان سموں کو بند کرنے کا کام مکمل کرے ،وزیر اعظم نے یہ ہدایات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو یہ ہدایت کی ہے کہ افغانستان کی موبائل فون سمز پر رومنگ کی سہولت فوری طور پر ختم کی جائے ۔

(جاری ہے)

افغان سمز پر پابندی کے باعث اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں کمی ہو جائے گی اور پاکستان دشمن کارروائیاں روکنے میں مدد ملے گی ۔ اقدام سے دہشت گردوں کے آپس میں روابط ختم ہو جائیں گے ۔وزیر اعظم نے ٹیلی کام اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس اقدام پر دو روز میں عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔وزیر اعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر یہ ہدایات جاری کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :