طاہر القادری ضرب عصب کے خلاف سازش کررہے ، پرویز رشید ، پنجاب بینک اور این آئی سی ایل کو لوٹنے والے قادری کے اتحادی تھے، احتجاج کا مقصد آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچانا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اتوار 22 جون 2014 08:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جون۔ 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ طاہر القادری انتشار کے ذریعے آپریشن ضرب عصب کے خلاف سازش کررہے ہیں دہشت گردوں کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں ایک بار پھر ان کے غیر جمہوری عزائم ہیں ناکام ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ طاہر القادری دہشت گردوں کے لئے ساز گار فضا قائم کرنا چاہتے ہیں پاکستان کی فوج شمالی وزیرستان میں آپریشن میں مصروف ہے طاہر القادری شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن اور جمہوریت کے خلاف سازش کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب بینک اور این آئی سی ایل کو لوٹنے والے طاہر القادری کے اتحادی تھے وہ 2002ء کے انتخابات اور ریفرنڈم کا بھی حصہ تھے 2002 ء کے انتخابات میں سب سے زیادہ دھاندلی ہوئی۔

طاہر القادری کے احتجاج کا مقصد آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچانا ہے۔