جلالپوربھٹیاں ، نواحی گاؤں پھلو چراغ شاہ میں بااثر چودھریوں کی محنت کش کی سو لہ سالہ بیٹی سے مبینہ زیادتی،بیوی اور بیٹی کے ہمراہ ڈی پی او آفس شکایت کے لئے آنے والے محنت کش کو بااثر چودھریوں نے کار سے کچل ڈالا،محنت کش جاں بحق ، بیوی اور بیٹی شدید زخمی ہوگئیں ، تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جمعہ 20 جون 2014 08:07

جلالپوربھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء)جلالپوربھٹیاں کے نواحی گاؤں پھلو چراغ شاہ میں بااثر چودھریوں کی محنت کش کی سو لہ سالہ بیٹی سے مبینہ زیادتی،بیوی اور بیٹی کے ہمراہ ڈی پی او آفس شکایت کے لئے آنے والے محنت کش کو بااثر چودھریوں نے کار سے کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں محنت کش جاں بحق جبکہ اسکی بیوی اور بیٹی شدید زخمی ہوگئیں جنہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقتول کے لواحقین نے لا شکو راجہ چوک میں رکھ کرشدید احتجاج کیا ۔رپورٹ کے مطابق جلالپوربھٹیاں کے نواحی گاؤں پھلو چراغ شاہ کے رہائشی محنت کش منور کی سولہ سالہ بیٹی شانزہ کو گاؤں کے با اثر چودھریوں نے علی حسن چٹھہ اور شعیب سیال نے مبینہ طور پر اغواہ کیا اور اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

محنت کش منور اپنی بیوی شاہد ہ پروین اور بیٹی شانزہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ڈی پی او آفس درخواست جمع کروانے جارہا تھاکہ قلعہ صاحب سنگھ بائی پاس کے قریب با اثر چودھریوں علی حسن چٹھہ اور شعیب سیال وغیرہ نے انہیں اپنی گاڑی سے کچل ڈالا جس کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے منور دم توڑ گیاجبکہ اسکی بیٹی شانزہ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال حافظ آباد اور بیوی شاہدہ پروین کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔

مقتول کے لواحقین نے راجہ چوک میں لاش رکھ کر ملزمان کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔تاہم پولیس کے موقع پر آنے اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاہد ہ پروین اور اسکی بیٹی شانزہ کی حالت تشویشناک ہے ۔ڈی پی او کے حکم پر تھانہ جلالپوربھٹیاں نے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :