ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں لاہور واقعہ کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا ، حکومت آزاد و خود مختار اور شفاف الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کے قیام سے قانون سازی کرے ، شاہ محمود قریشی ،طاہرہ آصف اور منہاج القرآن میں شہید ہونے والے کے ساتھ افسوس کے لئے گئے ، ڈاکٹروں نے بہت زیادہ تعاون کیا ، پنجاب حکومت کو خط لکھا جان کو خطرہ ہے پھر بھی سکیورٹی نہیں دی گئی اور نہ ہی اسلحہ لائسنس دیا گیا ، ایم کیو ایم اراکین کا اسمبلی میں اظہار خیال ، انتخابات میں اصلاحات اور کمیٹی کے ممبران کے نام آج اجلاس میں دیں ، سپیکر ایاز صادق

جمعہ 20 جون 2014 08:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء) ایم کیو ایم نے لاہور واقعہ کے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا ہے اور طاہرہ آصف پر حملہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے اس سے پنجاب حکومت کی نیک نامی ہوگی ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت آزاد خود مختار اور شفاف الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کے قیام کے حوالے سے قانون سازی کرے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے پارلیمانی سربرا عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ طاہر آصف و دیگر ہم منہاج القرآن میں شہید ہونے والوں کے ساتھ افسوس کرنے کے لئے گئے وہاں پر طاہرہ آصف پر حملے کی اطلاع ملی ڈاکٹروں نے بہت زیادہ تعاون کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے چار دفعہ پنجاب حکومت کو خط لکھا کہ جان کو خطرہ ہے پھر بھی سکیورٹی نہیں دی گئی اور نہ ہی اسلحہ لائسنس دیا گیا حکومت سکیورٹی دیتی تو شاہد اس طرح کا واقعہ نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ ان کے حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے تحریک انصاف کے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 1970ء کے بعد جتنے بھی انتخابات ہوئے ہیں ان میں شفافیت کے بارے میں ابہام تھا حالیہ انتخابات بھی دھاندلی شدہ ہیں قوم متحد ہوگی تو جمہوریت کو کوئی ڈیل ریل نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن نہیں بلکہ آزاد خود مختار اور شفاف ہوں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت بھی غیر جانبدار ہو جس پر سپیکر نے کہا کہ انتخابات اصلاحات کمیٹی کے ممبران کے نام آج دیں ۔