ملکی تاریخ میں پہلی بار عورتوں اور درود و سلام پڑھنے والوں پر گولیاں چلائی گئیں ،شیخ رشید ، حکومت کے دن گنے جا چکے ،لیپ ٹاپ کی سیاست جلد ختم ہوگی ، کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے ظلم کی نہیں ، ٹرین مارچ ختم نہیں ملتوی کیا ہے ، ملک میں خاندانی اور نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کرینگے ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 جون 2014 08:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹرین مارچ ختم نہیں ملتوی کیا ہے ، حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ، لیپ ٹاپ کی سیاست جلد ختم ہو گی ، کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے ظلم کی نہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار عورتوں پر گولیاں چلائینگی ،درود و سلام پڑھنے والوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی جمہوریت میڈیا کے مرعون منت ہے ملک میں خاندانی اور نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کرینگے حکمرانوں کی حرکتیں ان کی سوچ کی غمازی کرتی ہیں حکمران طاہر القادری کی آمد سے خوفزدہ ہیں طاہر القادری نے کمیشن کو مسترد کرکے ٹھیک فیصلہ کیا ہے ۔

ایک صحافی پر حملہ کے بعد تین رکنی کمیشن بنایا گیا اور آٹھ لاشوں کی تحقیقات کے لیے ایک رکنی کمیشن بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران پنجاب میں بربریت اور تشدد کرکے عوام کو خوف زدہ کرنا چاہتے ہیں ایک خاندان کی حکمرانی جمہوریت نہیں ہے نام نہاد خاندانی جمہوریت کا خاتمہ چاہتے ہیں ہماری پہلی ترجیح ڈاکٹر طاہر القادری کا استقبال ہے ٹرین مارچ ملتوی کیا ہے ختم نہیں کیا ملکی تاریخ میں پہلی بار عورتوں پر گولیاں چلائینگی درود پڑھنے والوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حومت کے دن گنے جا چکے ہیں نوا زشریف سے جمہوریت کو خطرہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :