لاہور،ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرآصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئیں،گزشتہ دنوں لاہورمیں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئی تھیں

جمعہ 20 جون 2014 08:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء)ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف لاہورمیں شیخ زیدہسپتال میں انتقال کرگئیں ،وہ گزشتہ دنوں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئی تھیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نامعلوم افرادنے ان کی گاڑی پرلاہورمیں حملہ ہواتھااوران کو4گولیاں لگی تھیں ،2گولیاں پیٹ میں اور2گولیاں ٹانگ میں لگی تھیں جس پران کوشیخ زیدہسپتال میں داخل کرایاگیاتھااوران کے کئی آپریشن کئے گئے لیکن وہ جانبرنہ ہوسکیں اورانتقال کرگئیں۔