قوم کی تائید کے ساتھ پاکستان کی بہادر مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں،ممنون حسین،، لاہور کے افسوس ناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم رنجیدہ ہے، عدالتی ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں مکمل انصاف کیا جائے گا، واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تعلیم بالخصوص اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے، حکومت ملک میں اعلیٰ و تکنیکی تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 62 ویں کانوکیشن سے خطاب

جمعہ 20 جون 2014 08:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پوری قوم کی تائید کے ساتھ پاکستان کی بہادر مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں، اس موقع پر قوم متحد اور افواج کی کامیابی کے لئے دعاگو رہے، لاہور کے افسوس ناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم رنجیدہ ہے، عدالتی ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں مکمل انصاف کیا جائے گا، واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تعلیم بالخصوص اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے، حکومت ملک میں اعلیٰ و تکنیکی تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں جناح کنونشن سنٹر میں کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 62 ویں کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

صدر نے کہا کہ ہماری بہادر افواج دہشت گردوں سے نبرد آزماء ہیں اور اس مقصد میں ان کو پوری قوم کی تائید حاصل ہے۔ صدرنے کہاکہ وزیراعظم کی نوجوانوں کی ترقی ،فیس واپسی اورلیپ ٹاپ سکیم طلباء کوتکنیکی مہارت میں مدددے گی ،حکومت ملک میں اعلیٰ تکنیکی تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ،تیزرفتارترقی کیلئے ہمیں سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرناہوگی۔

یونیورسٹیاں تحقیق کے شعبے پرخصوصی توجہ دیں۔

انہوں نے کامیاب طلباء اوران کے والدین کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے باصلاحیت نوجوانوں پرفخرہے ،جنہوں نے ملک وقوم کانام روشن کیا۔انہوں نے لاہورکے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وہ لاہورکے افسوسناک واقعہ پرسب دکھی ہیں اس واقع کی شفاف اورغیرجانبدارتحقیقات کیلئے عدالتی ٹریبونل قائم کیاگیاہے اورٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں انصاف کیاجائیگااورذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائیگا،صدرنے کہاکہ ویژن 2025پائیداراقتصادی ترقی اورسماجی انصاف کے لئے نئے دورکاباب ہوگا،توانائی کے مسئلے کاحل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔