افغان صدر کاوزیراعظم نوازشریف کوٹیلی فون ، خطے میں سیکورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا

جمعہ 20 جون 2014 08:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جون۔2014ء)افغان صدرحامدکرزئی کاوزیراعظم محمد نوازشریف کوٹیلی فون ،دونوں رہنما ؤں نے خطے میں سیکورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بات چیت میں محمودخان اچکزئی کے دورہ کابل کے بعدکی صورتحال کابھی جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

افغان صدرنے سیکورٹی سے متعلق ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔دونوں رہنماوٴں نے افغان سرحدپرسیکورٹی بڑھانے کے حوالے سے اقدامات پربھی بات چیت کی۔آپریشن کے دوران سرحدپارکرنے والوں کی نگرانی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔افغان صدرنے محمودخان اچکزئی کے حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے بھی وزیراعظم سے بات چیت کی ۔محمودخان اچکزئی 17جون کوخصوصی نمائندے کے طورپرکابل گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :